1. استغفار
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الْعَظ۪يمَ الَّذ۪ي لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَاَتُوبُ اِلَيْهِ
میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں جو میرا رب ہے۔
حوالہ: حدیث — Tirmidhi 3577
2. حضرت آدم علیہ السلام کی دعا: توبہ
رَبَّـنَا ظَلَمْنَٓا اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرٖينَ
پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم تباہ ہو جائیں گے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 7:23
3. حضرت نوح علیہ السلام کی دعا: مغفرت
رَبِّ اِنّٖٓي اَعُوذُ بِكَ اَنْ اَسْـَٔلَكَ مَا لَيْسَ لٖي بِهٖ عِلْمٌؕ وَاِلَّا تَغْفِرْ لٖي وَتَرْحَمْنٖٓي اَكُنْ مِنَ الْخَاسِرٖينَ
پروردگار میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی چیز کا تجھ سے سوال کروں جس کی حقیقت مجھے معلوم نہیں۔ اور اگر تو مجھے نہیں بخشے گا اور مجھ پر رحم نہیں کرے گا تو میں تباہ ہوجاؤں گا۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 11:47
4. حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا: فرمانبرداری اور توبہ
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَٓا اُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَۖ وَاَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَاۚ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحٖيمُ
اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھیو۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک گروہ کو اپنا مطیع بنائے رہیو، اور (پروردگار) ہمیں طریق عبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما۔ بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 2:128
5. حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا: استغفار
رَبِّ اِنّٖي ظَلَمْتُ نَفْسٖي فَاغْفِرْ لٖي
اے پروردگار میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا تو مجھے بخش دے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 28:16
6. مغفرت اور رحمت (نبی کریم ﷺ کو سکھائی گئی)
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمٖينَ
میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
حوالہ: قرآنِ کریم — 23:118
7. معافی کی طلب
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند فرماتا ہے، مجھے بھی معاف فرما دے۔
حوالہ: حدیث — Ibn Majah 3850
8. حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا: رحمت اور مغفرت
اَنْتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الْغَافِرٖينَ
تو ہی ہمارا کارساز ہے تو ہمیں (ہمارے گناہ) بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 7:155
9. بخشش اور رحم
رَبَّـنَٓا اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمٖينَۚ
اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے تو تُو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 23:109
10. ثابت قدمی اور مغفرت
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَاِسْرَافَنَا فٖٓي اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرٖينَ
اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 3:147
11. اس کی رحمت سے فریاد
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ
اے زندہ اور قائم رہنے والے اللہ! تیری رحمت سے مدد مانگتا ہوں۔
حوالہ: حدیث — Tirmidhi 3524