1. ہر حال میں حمد
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى كُلِّ حَالٍ
ہر حال میں اللہ کا شکر ہے۔
حوالہ: حدیث — Ibn Majah 3803
2. حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعا: نعمت پر شکر
رَبِّ اَوْزِعْنٖٓي اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتٖٓي اَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلٰى وَالِدَيَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحاً تَرْضٰيهُ وَاَدْخِلْنٖي بِرَحْمَتِكَ فٖي عِبَادِكَ الصَّالِحٖينَ
اے پروردگار! مجھے توفیق عطا فرما کہ جو احسان تونے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر کروں اور ایسے نیک کام کروں کہ تو ان سے خوش ہوجائے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں داخل فرما
حوالہ: قرآنِ کریم — 27:19
3. تسبیح، سلام اور حمد
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَۚ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلٖينَۚ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمٖينَ
یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے) اور پیغمبروں پر سلام اور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزاوار) ہے
حوالہ: قرآنِ کریم — 37:180-182
4. کھانے کے بعد حمد
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلاَ قُوَّةٍ
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھلایا اور میری کسی طاقت و قوت کے بغیر مجھے یہ رزق دیا۔
حوالہ: حدیث — Tirmidhi 3458; Abu Dawud 4023; Ibn Majah 3285
5. شکر اور نیک اولاد
رَبِّ اَوْزِعْنٖٓي اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتٖٓي اَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلٰى وَالِدَيَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحاً تَرْضٰيهُ وَاَصْلِحْ لٖي فٖي ذُرِّيَّتٖيۚ اِنّٖي تُبْتُ اِلَيْكَ وَاِنّٖي مِنَ الْمُسْلِمٖينَ
اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں اور یہ کہ نیک عمل کروں جن کو تو پسند کرے۔ اور میرے لئے میری اولاد میں صلاح (وتقویٰ) دے۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 46:15
6. نعمت کی حفاظت
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيعِ سَخَطِكَ
اے اللہ! میں تیری نعمت کے زائل ہونے، تیری دی ہوئی عافیت کے پلٹ جانے، تیرے اچانک عذاب اور تیری ہر طرح کی ناراضی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
حوالہ: حدیث — Muslim 2739