1. حضرت یونس علیہ السلام کی دعا: تنگی اور مصیبت میں
لَٓا اِلٰهَ اِلَّٓا اَنْتَ سُبْحَانَكَࣗ اِنّٖي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمٖينَۚ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پاک ہے (اور) بےشک میں قصوروار ہوں
حوالہ: قرآنِ کریم — 21:87
2. حضرت نوح علیہ السلام کی دعا: بے بسی میں مدد
اَنّٖي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ
میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 54:10
3. حضرت یعقوب علیہ السلام کی فریاد: غم و اندوہ
اِنَّـمَٓا اَشْكُوا بَثّٖي وَحُزْنٖٓي اِلَى اللّٰهِ وَاَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
میں اپنے غم واندوہ کا اظہار خدا سے کرتا ہوں۔ اور خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 12:86
4. غم اور سستی سے پناہ
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ
اے اللہ! میں غم، پریشانی، عاجزی اور سستی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
حوالہ: حدیث — Bukhari 6369
5. پریشانی کے وقت
لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ، وَرَبُّ الأَرْضِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عظمت والا، بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرشِ عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں کا رب، زمین کا رب اور عرشِ کریم کا رب ہے۔
حوالہ: حدیث — Bukhari 6346; Muslim 2730
6. پریشان حال کی دعا
اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو فَلاَ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ
اے اللہ! میں تیری ہی رحمت کا امیدوار ہوں، پس مجھے پلک جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر، اور میرے سارے معاملات درست فرما دے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
حوالہ: حدیث — Abu Dawud 5090
7. مشکل میں توحید
اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لاَ أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
اللہ، اللہ میرا رب ہے؛ میں اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا۔
حوالہ: حدیث — Abu Dawud 1525; Ibn Majah 3882
8. مصیبت کے وقت
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا
بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ اے اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر دے اور مجھے اس سے بہتر بدل عطا فرما۔
حوالہ: حدیث — Muslim 918
9. خوف کے وقت
اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ
اے اللہ! ہم تجھے ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔
حوالہ: حدیث — Abu Dawud 1537
10. مشکل میں آسانی
اَللّٰهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ إِذَا شِئْتَ سَهْلًا
اے اللہ! کوئی کام آسان نہیں سوائے اس کے جسے تو آسان بنا دے، اور تو جب چاہے مشکل کو آسان بنا دیتا ہے۔
حوالہ: حدیث — Ibn Hibban, Sahih 974; Ibn al-Sunni, 'Amal al-Yawm 351
11. طاقت سے بڑھ کر بوجھ سے حفاظت
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَٓا اِنْ نَسٖينَٓا اَوْ اَخْطَاْنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَٓا اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذٖينَ مِنْ قَبْلِنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖۚ وَاعْفُ عَنَّا۠ وَاغْفِرْ لَنَا۠ وَارْحَمْنَا۠ اَنْتَ مَوْلٰينَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرٖينَ
اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 2:286
12. مجھے اللہ کافی ہے (نبی کریم ﷺ کو سکھائی گئی)
حَسْبِيَ اللّٰهُؗ لَٓا اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظٖيمِ
خدا مجھے کفایت کرتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 9:129
13. حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا: کاموں میں آسانی
رَبِّ اشْرَحْ لٖي صَدْرٖيۙ وَيَسِّرْ لٖٓي اَمْرٖيۙ
میرے پروردگار (اس کام کے لئے) میرا سینہ کھول دے اور میرا کام آسان کردے
حوالہ: قرآنِ کریم — 20:25-26
14. حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا: تنہائی سے نجات
رَبِّ لَا تَذَرْنٖي فَرْداً وَاَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثٖينَۚ
پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 21:89