1. ہدایت اور استقامت
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةًۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ
اے پروردگار جب تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا کر دیجیو اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما تو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے
حوالہ: قرآنِ کریم — 3:8
2. دین پر ثابت قدمی
يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ
اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔
حوالہ: حدیث — Tirmidhi 2140
3. ہدایت، تقویٰ اور پاکدامنی
اَللّٰهُمَّ اِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدٰى وَالتُّقٰى وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰى
اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، عفت اور غنا مانگتا ہوں۔
حوالہ: حدیث — Muslim 2721
4. ہدایت اور عافیت
اَللّٰهُمَّ اهْدِن۪ي ف۪يمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِن۪ي ف۪يمَنْ عَافَيْتَ
اے اللہ! مجھے ان لوگوں میں شامل کر جن کو تو نے ہدایت دی اور جن کو تو نے عافیت عطا فرمائی۔
حوالہ: حدیث — Abu Dawud 1425; Tirmidhi 464
5. دل کا نور
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا
اے اللہ! میرے دل میں نور رکھ دے۔
حوالہ: حدیث — Muslim 763
6. حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا: قلبِ سلیم
وَلَا تُخْزِنٖي يَوْمَ يُبْعَثُونَۙ يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَۙ اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلٖيمٍؕ
اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 26:87-89
7. حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا: سیدھا راستہ
عَسٰى رَبّٖٓي اَنْ يَهْدِيَنٖي سَوَٓاءَ السَّبٖيلِ
اُمید ہے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھا رستہ بتائے۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 28:22
8. گمراہی سے پناہ
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَىَّ
اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ گمراہ ہوں یا گمراہ کیا جاؤں، پھسلوں یا پھسلایا جاؤں، ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، جہالت کروں یا مجھ پر جہالت کی جائے۔
حوالہ: حدیث — Abu Dawud 5094
9. ثابت قدمی اور مغفرت
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَاِسْرَافَنَا فٖٓي اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرٖينَ
اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 3:147
10. ایمان اور آگ سے حفاظت
رَبَّنَٓا اِنَّـنَٓا اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِۚ
اے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔
حوالہ: قرآنِ کریم — 3:16