بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُمَّ إِيمَانًا بِكَ، وَتَصْدِيقًا بِكِتَابِكَ، وَوَفَاءً بِعَهْدِكَ، وَاتِّبَاعًا لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ. سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ. وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ. رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ. رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً، إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ. رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ، وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا. رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ، وَتَوَفَّنِي مُسْلِمًا، وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ. اَللّٰهُمَّ أَظِلَّنِي تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِكَ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّكَ، وَلَا بَاقِيَ إِلَّا وَجْهُكَ، وَاسْقِنِي مِنْ حَوْضِ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرْبَةً هَنِيئَةً مَرِيئَةً، لَا أَظْمَأُ بَعْدَهَا أَبَدًا. اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ، عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ. وَأَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا سَأَلَكَ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ، وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ مَعَ الْأَبْرَارِ، يَا عَزِيزُ يَا غَفَّارُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ.
اللہ کے نام سے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ! (میں یہ عبادت) تجھ پر ایمان لاتے ہوئے، تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے، تیرے عہد کو پورا کرتے ہوئے اور تیرے نبی کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے (کر رہا ہوں)۔ اللہ پاک ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کی قوت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے جو بلند و عظیم ہے۔ درود و سلام ہو ہمارے سردار محمد ﷺ پر اور ان کی تمام آل اور اصحاب پر۔ اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد میں سے (لوگوں کو) نماز قائم کرنے والا بنا، اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول فرما۔ اے میرے رب! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بے شک تو دعا سننے والا ہے۔ اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا۔ اے میرے رب! مجھے حکمت عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے؛ مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے۔ اے اللہ! مجھے اپنے عرش کے سائے تلے سایہ عطا فرما جس دن تیرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا اور تیری ذات کے سوا کچھ باقی نہ رہے گا، اور مجھے اپنے نبی محمد ﷺ کے حوض سے ایسا خوشگوار اور سیراب کرنے والا گھونٹ پلا جس کے بعد میں کبھی پیاسا نہ ہوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے ہر طرح کی بھلائی مانگتا ہوں، جلد ملنے والی بھی اور دیر سے ملنے والی بھی، جو میں جانتا ہوں اور جو نہیں جانتا؛ اور ہر طرح کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، جلد آنے والی بھی اور دیر سے آنے والی بھی، جو میں جانتا ہوں اور جو نہیں جانتا۔ میں تجھ سے جنت مانگتا ہوں اور ہر وہ قول یا عمل جو اس کے قریب کر دے، اور آگ سے اور ہر اس قول یا عمل سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو اس کے قریب کر دے۔ میں تجھ سے وہ بھلائی مانگتا ہوں جو تیرے بندے اور رسول محمد ﷺ نے تجھ سے مانگی، اور اس برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس سے تیرے بندے اور رسول محمد ﷺ نے پناہ مانگی۔ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے، ہمیں آگ کے عذاب سے بچا اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ جنت میں داخل فرما، اے غالب! اے بہت بخشنے والے! اے سارے جہانوں کے رب!
مناسک کی مأثور دعاDiyanet, Hajj and Umrah Duas (2026) p.32-37