بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اِنَّٓا اَنْزَلْنَاهُ فٖي لَيْلَةِ الْقَدْرِۚ ١ وَمَٓا اَدْرٰيكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِؕ ٢ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ اَلْفِ شَهْرٍؕ ٣ تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَالرُّوحُ فٖيهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ ٤ سَلَامٌࣞۛ هِيَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ ٥
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا (2) اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ (3) شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے (4) اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں (5) یہ (رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے
قرآنِ کریم97:1-5
فاتحہ کے بعد پڑھی جاتی ہے: فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں، اور وتر، سنت اور نفل کی ہر رکعت میں۔
حنفی مسلک کے مطابق؛ دیگر مسالک میں بعض تفصیلات مختلف ہیں۔
متن کا سائز قابلِ تبدیل، آف لائن، مفت اور اشتہارات کے بغیر۔