- صفحۂ اول
- دعائیں
- نماز کی دعائیں
- پرنٹ ورژن (PDF)
نماز کی دعائیں
نماز کی سورتیں اور دعائیں
1. سبحانک
سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالٰى جَدُّكَ وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ
اے اللہ! تو پاک ہے اور ہم تیری حمد کے ساتھ تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
حوالہ: حدیث — Abu Dawud 775; Tirmidhi 242
2. سورۃ الفاتحہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحٖيمِ ١ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمٖينَۙ ٢ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحٖيمِۙ ٣ مَالِكِ يَوْمِ الدّٖينِۜ ٤ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعٖينُۜ ٥ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقٖيمَۙ ٦ صِرَاطَ الَّذٖينَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْۙ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّٓالّٖينَ ٧
(1) شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (2) سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے (3) بڑا مہربان نہایت رحم والا (4) انصاف کے دن کا حاکم (5) (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں (6) ہم کو سیدھے رستے چلا (7) ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے
حوالہ: قرآنِ کریم — 1:1-7
3. التحیات
اَلتَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلٰى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔ اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔ سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور رسول ہیں۔
حوالہ: حدیث — Bukhari 6265
4. درود ابراہیمی
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ. اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اے اللہ! محمد (ﷺ) پر اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کے لائق، بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! محمد (ﷺ) پر اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کے لائق، بزرگی والا ہے۔
حوالہ: حدیث — Bukhari 3370
5. دعا قنوت
اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنَسْتَهْدِيكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتُوبُ اِلَيْكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ كُلَّهُ نَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ. اَللّٰهُمَّ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَاِلَيْكَ نَسْعٰى وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخْشٰى عَذَابَكَ اِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقٌ
اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں، تجھ ہی سے بخشش مانگتے ہیں اور تجھ ہی سے ہدایت طلب کرتے ہیں۔ ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں، تیری طرف توبہ کرتے ہیں اور تجھ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ہم ہر بھلائی کے ساتھ تیری ثنا کرتے ہیں، تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے، اور جو تیری نافرمانی کرے اسے ہم چھوڑ دیتے اور اس سے الگ ہو جاتے ہیں۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے ہی لیے نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں، تیری ہی طرف دوڑتے اور تیری اطاعت میں کوشاں رہتے ہیں۔ ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں، بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔
حوالہ: مناسک کی مأثور دعا — Hanefî kunut duası (Diyanet)
6. ربنا آتنا
رَبَّنَٓا اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّـنَا اغْفِرْ لٖي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنٖينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُࣖ
پروردگار ہم کو دنیا میں بھی نعمت عطا فرما اور آخرت میں بھی نعمت بخشیو اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھیو. اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کیجیو
حوالہ: قرآنِ کریم — 2:201 · 14:41
7. آیت الکرسی
اَللّٰهُ لَٓا اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ اَلْحَىُّ الْقَيُّومُۚ لَا تَاْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌۜ لَهُ مَا فِى السَّمٰوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِۜ مَنْ ذَا الَّذٖى يَشْفَعُ عِنْدَهُٓ اِلَّا بِاِذْنِهٖۜ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدٖيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْۚ وَلَا يُحٖيطُونَ بِشَىْءٍ مِنْ عِلْمِهٖٓ اِلَّا بِمَا شَٓاءَۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَۚ وَلَا يَؤُ۫دُهُ حِفْظُهُمَاۚ وَهُوَ الْعَلِىُّ الْعَظٖيمُ ٢٥٥
(255) خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں زندہ ہمیشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہیں سب اسی کا ہے کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس سے (کسی کی) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسی قدر معلوم کرا دیتا ہے) اس کی بادشاہی (اور علم) آسمان اور زمین سب پر حاوی ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ اور جلیل القدر ہے
حوالہ: قرآنِ کریم — 2:255
8. آمن الرسول
اٰمَنَ الرَّسُولُ بِمَٓا اُنْزِلَ اِلَيْهِ مِنْ رَبِّهٖ وَالْمُؤْمِنُونَؕ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَمَلٰٓئِكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖؕ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِنْ رُسُلِهٖࣞ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيْكَ الْمَصٖيرُ ٢٨٥ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاۜ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْۜ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَٓا اِنْ نَسٖينَٓا اَوْ اَخْطَاْنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَٓا اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذٖينَ مِنْ قَبْلِنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖۚ وَاعْفُ عَنَّا۠ وَاغْفِرْ لَنَا۠ وَارْحَمْنَا۠ اَنْتَ مَوْلٰينَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرٖينَ ٢٨٦
(285) رسول (خدا) اس کتاب پر جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور مومن بھی۔ سب خدا پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں (اورکہتے ہیں کہ) ہم اس کے پیغمبروں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور وہ (خدا سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (تیرا حکم) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے (286) خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما
حوالہ: قرآنِ کریم — 2:285-286
9. سورۃ الفجر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ وَالْفَجْرِۙ ١ وَلَيَالٍ عَشْرٍۙ ٢ وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِۙ ٣ وَالَّيْلِ اِذَا يَسْرِۚ ٤ هَلْ فٖي ذٰلِكَ قَسَمٌ لِذٖي حِجْرٍؕ ٥ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍۙۖ ٦ اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِۙۖ ٧ اَلَّتٖي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِۙۖ ٨ وَثَمُودَ الَّذٖينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِۙۖ ٩ وَفِرْعَوْنَ ذِي الْاَوْتَادِۙۖ ١٠ اَلَّذٖينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِۙۖ ١١ فَاَكْثَرُوا فٖيهَا الْفَسَادَۙۖ ١٢ فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۙۖ ١٣ اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِؕ ١٤ فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰيهُ رَبُّهُ فَاَكْرَمَهُ وَنَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبّٖٓي اَكْرَمَنِؕ ١٥ وَاَمَّٓا اِذَا مَا ابْتَلٰيهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبّٖٓي اَهَانَنِۚ ١٦ كَلَّا بَلْ لَا تُكْرِمُونَ الْيَتٖيمَۙ ١٧ وَلَا تَحَٓاضُّونَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكٖينِۙ ١٨ وَتَاْكُلُونَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَمًّاۙ ١٩ وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاۜ ٢٠ كَلَّٓا اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ ٢١ وَجَٓاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ ٢٢ وَجٖٓيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ ٢٣ يَقُولُ يَا لَيْتَنٖي قَدَّمْتُ لِحَيَاتٖيۚ ٢٤ فَيَوْمَئِذٍ لَا يُعَذِّبُ عَذَابَهُٓ اَحَدٌۙ ٢٥ وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُٓ اَحَدٌؕ ٢٦ يَٓا اَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُࣗ ٢٧ اِرْجِعٖٓي اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةًۚ ٢٨ فَادْخُلٖي فٖي عِبَادٖيۙ ٢٩ وَادْخُلٖي جَنَّتٖي ٣٠
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) فجر کی قسم (2) اور دس راتوں کی (3) اور جفت اور طاق کی (4) اور رات کی جب جانے لگے (5) اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا) (6) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا (7) (جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد (8) کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے (9) اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے (10) اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا (11) یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے (12) اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے (13) تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا (14) بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے (15) مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی (16) اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا (17) نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے (18) اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو (19) اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو (20) اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو (21) تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی (22) اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے (23) اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا) (24) کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا (25) تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا (26) اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا (27) اے اطمینان پانے والی روح! (28) اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی (29) تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا (30) اور میری بہشت میں داخل ہو جا
حوالہ: قرآنِ کریم — 89:1-30
10. سورۃ الشمس
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ وَالشَّمْسِ وَضُحٰيهَاۙۖ ١ وَالْقَمَرِ اِذَا تَلٰيهَاۙۖ ٢ وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰيهَاۙۖ ٣ وَالَّيْلِ اِذَا يَغْشٰيهَاۙۖ ٤ وَالسَّمَٓاءِ وَمَا بَنٰيهَاۙۖ ٥ وَالْاَرْضِ وَمَا طَحٰيهَاۙۖ ٦ وَنَفْسٍ وَمَا سَوّٰيهَاۙۖ ٧ فَاَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوٰيهَاۙۖ ٨ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰيهَاۙۖ ٩ وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰيهَاؕ ١٠ كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوٰيهَاۙۖ ١١ اِذِ انْبَعَثَ اَشْقٰيهَاۙۖ ١٢ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقْيٰيهَاࣞ ١٣ فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَاۙۖ فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوّٰيهَاۙۖ ١٤ وَلَا يَخَافُ عُقْبٰيهَا ١٥
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی (2) اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے (3) اور دن کی جب اُسے چمکا دے (4) اور رات کی جب اُسے چھپا لے (5) اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا (6) اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا (7) اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا (8) پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی (9) کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا (10) اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا (11) (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا (12) جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا (13) تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو (14) مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا (15) اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں
حوالہ: قرآنِ کریم — 91:1-15
11. سورۃ اللیل
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ وَالَّيْلِ اِذَا يَغْشٰىۙ ١ وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ ٢ وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰىۙ ٣ اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّٰىؕ ٤ فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰىۙ ٥ وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ ٦ فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرٰىؕ ٧ وَاَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنٰىۙ ٨ وَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ ٩ فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرٰىؕ ١٠ وَمَا يُغْنٖي عَنْهُ مَالُـهُٓ اِذَا تَرَدّٰىؕ ١١ اِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدٰىؗ ١٢ وَاِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَالْاُو۫لٰى ١٣ فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ ١٤ لَا يَصْلٰيهَٓا اِلَّا الْاَشْقٰىۙ ١٥ اَلَّذٖي كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ ١٦ وَسَيُجَنَّبُهَا الْاَتْقٰىۙ ١٧ اَلَّذٖي يُؤْتٖي مَالَهُ يَتَزَكّٰىۚ ١٨ وَمَا لِاَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزٰىۙ ١٩ اِلَّا ابْتِغَٓاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ ٢٠ وَلَسَوْفَ يَرْضٰى ٢١
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے (2) اور دن کی قسم جب چمک اٹھے (3) اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے (4) کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے (5) تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی (6) اور نیک بات کو سچ جانا (7) اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے (8) اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا (9) اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا (10) اسے سختی میں پہنچائیں گے (11) اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا (12) ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے (13) اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں (14) سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا (15) اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے (16) جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا (17) اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا (18) جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو (19) اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے (20) بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے (21) اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا
حوالہ: قرآنِ کریم — 92:1-21
12. سورۃ الضحیٰ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ وَالضُّحٰىۙ ١ وَالَّيْلِ اِذَا سَجٰىۙ ٢ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ ٣ وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْاُو۫لٰىؕ ٤ وَلَسَوْفَ يُعْطٖيكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰىؕ ٥ اَلَمْ يَجِدْكَ يَتٖيمًا فَاٰوٰىۖ ٦ وَوَجَدَكَ ضَٓالًّا فَهَدٰىۖ ٧ وَوَجَدَكَ عَٓائِلًا فَاَغْنٰىۜ ٨ فَاَمَّا الْيَتٖيمَ فَلَا تَقْهَرْؕ ٩ وَاَمَّا السَّٓائِلَ فَلَا تَنْهَرْؕ ١٠ وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ١١
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) آفتاب کی روشنی کی قسم (2) اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے (3) کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا (4) اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے (5) اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے (6) بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی) (7) اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا (8) اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا (9) تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا (10) اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا (11) اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
حوالہ: قرآنِ کریم — 93:1-11
13. سورۃ الشرح
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ ١ وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ ٢ اَلَّـذٖٓي اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ ٣ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ ٤ فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًاۙ ٥ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًاۜ ٦ فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ ٧ وَاِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ ٨
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) (اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا) (2) اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا (3) جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی (4) اور تمہارا ذکر بلند کیا (5) ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے (6) (اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے (7) تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو (8) اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
حوالہ: قرآنِ کریم — 94:1-8
14. سورۃ التین
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ وَالتّٖينِ وَالزَّيْتُونِۙ ١ وَطُورِ سٖينٖينَۙ ٢ وَهٰذَا الْبَلَدِ الْاَمٖينِۙ ٣ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فٖٓي اَحْسَنِ تَقْوٖيمٍؗ ٤ ثُمَّ رَدَدْنَاهُ اَسْفَلَ سَافِلٖينَۙ ٥ اِلَّا الَّذٖينَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍؕ ٦ فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدّٖينِؕ ٧ اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحَاكِمٖينَ ٨
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) انجیر کی قسم اور زیتون کی (2) اور طور سینین کی (3) اور اس امن والے شہر کی (4) کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے (5) پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا (6) مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے (7) تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟ (8) کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
حوالہ: قرآنِ کریم — 95:1-8
15. سورۃ العلق
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذٖى خَلَقَۚ ١ خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ ٢ اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ ٣ اَلَّذٖي عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ ٤ عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْؕ ٥ كَلَّٓا اِنَّ الْاِنْسَانَ لَيَطْغٰىۙ ٦ اَنْ رَاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ ٧ اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ ٨ اَرَاَيْتَ الَّذٖي يَنْهٰىۙ ٩ عَبْدًا اِذَا صَلّٰىۜ ١٠ اَرَاَيْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰىۙ ١١ اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ ١٢ اَرَاَيْتَ اِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ ١٣ اَلَمْ يَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ ١٤ كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ۬ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِۙ ١٥ نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ ١٦ فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۙ ١٧ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَۙ ١٨ كَلَّاؕ لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ١٩
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا (2) جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا (3) پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے (4) جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا (5) اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا (6) مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے (7) جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے (8) کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (9) بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے (10) (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے (11) بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو (12) یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا) (13) اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا) (14) کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے (15) دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے (16) یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال (17) تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے (18) ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے (19) دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا
حوالہ: قرآنِ کریم — 96:1-19
16. سورۃ القدر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اِنَّٓا اَنْزَلْنَاهُ فٖي لَيْلَةِ الْقَدْرِۚ ١ وَمَٓا اَدْرٰيكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِؕ ٢ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ اَلْفِ شَهْرٍؕ ٣ تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَالرُّوحُ فٖيهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ ٤ سَلَامٌࣞۛ هِيَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ ٥
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا (2) اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ (3) شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے (4) اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں (5) یہ (رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے
حوالہ: قرآنِ کریم — 97:1-5
17. سورۃ البینہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ لَمْ يَكُنِ الَّذٖينَ كَفَرُوا مِنْ اَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكٖينَ مُنْفَكّٖينَ حَتّٰى تَاْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُۙ ١ رَسُولٌ مِنَ اللّٰهِ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةًۙ ٢ فٖيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌؕ ٣ وَمَا تَفَرَّقَ الَّذٖينَ اُو۫تُوا الْكِتَابَ اِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَٓاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُؕ ٤ وَمَٓا اُمِرُٓوا اِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصٖينَ لَهُ الدّٖينَ حُنَفَٓاءَ وَيُقٖيمُوا الصَّلٰوةَ وَيُؤْتُوا الزَّكٰوةَ وَذٰلِكَ دٖينُ الْقَيِّمَةِؕ ٥ اِنَّ الَّذٖينَ كَفَرُوا مِنْ اَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكٖينَ فٖي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدٖينَ فٖيهَاؕ اُو۬لٰٓئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِؕ ٦ اِنَّ الَّذٖينَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِۙ اُو۬لٰٓئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِؕ ٧ جَزَٓاؤُ۬هُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرٖى مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهَارُ خَالِدٖينَ فٖيهَٓا اَبَدًاۜ رَضِىَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُۜ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِىَ رَبَّهُ ٨
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی (2) (یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں (3) جن میں (مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں (4) اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں) (5) اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے (6) جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں (7) (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں (8) ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا
حوالہ: قرآنِ کریم — 98:1-8
18. سورۃ الزلزال
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ ١ وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ ٢ وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ ٣ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ ٤ بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ ٥ يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا لِيُرَوْا اَعْمَالَهُمْۜ ٦ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُۜ ٧ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ٨
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی (2) اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی (3) اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ (4) اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی (5) کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا) (6) اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں (7) تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا (8) اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا
حوالہ: قرآنِ کریم — 99:1-8
19. سورۃ العادیات
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًاۙ ١ فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًاۙ ٢ فَالْمُغٖيرَاتِ صُبْحًاۙ ٣ فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ ٤ فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ ٥ اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُودٌۚ ٦ وَاِنَّهُ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهٖيدٌۚ ٧ وَاِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدٖيدٌؕ ٨ اَفَلَا يَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِۙ ٩ وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِۙ ١٠ اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبٖيرٌ ١١
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں (2) پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں (3) پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں (4) پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں (5) پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں (6) کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے (7) اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے (8) وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے (9) کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے (10) اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے (11) بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
حوالہ: قرآنِ کریم — 100:1-11
20. سورۃ القارعہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اَلْقَارِعَةُۙ ١ مَا الْقَارِعَةُۚ ٢ وَمَٓا اَدْرٰيكَ مَا الْقَارِعَةُۜ ٣ يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِۙ ٤ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِۜ ٥ فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازٖينُهُۙ ٦ فَهُوَ فٖي عٖيشَةٍ رَاضِيَةٍؕ ٧ وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازٖينُهُۙ ٨ فَاُمُّهُ هَاوِيَةٌؕ ٩ وَمَٓا اَدْرٰيكَ مَا هِيَهْؕ ١٠ نَارٌ حَامِيَةٌ ١١
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) کھڑ کھڑانے والی (2) کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ (3) اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ (4) (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے (5) اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون (6) تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے (7) وہ دل پسند عیش میں ہو گا (8) اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے (9) اس کا مرجع ہاویہ ہے (10) اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟ (11) دہکتی ہوئی آگ ہے
حوالہ: قرآنِ کریم — 101:1-11
21. سورۃ التکاثر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اَلْهٰيكُمُ التَّكَاثُرُۙ ١ حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ ٢ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَۙ ٣ ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَؕ ٤ كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقٖينِؕ ٥ لَتَرَوُنَّ الْجَحٖيمَۙ ٦ ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقٖينِۙ ٧ ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعٖيمِ ٨
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا (2) یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں (3) دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (4) پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (5) دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے) (6) تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے (7) پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا) (8) پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
حوالہ: قرآنِ کریم — 102:1-8
22. سورۃ العصر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ وَالْعَصْرِۙ ١ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفٖي خُسْرٍۙ ٢ اِلَّا الَّذٖينَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ٣
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) عصر کی قسم (2) کہ انسان نقصان میں ہے (3) مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے
حوالہ: قرآنِ کریم — 103:1-3
23. سورۃ الھمزہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍۙ ١ اَلَّذٖى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۙ ٢ يَحْسَبُ اَنَّ مَالَـهُٓ اَخْلَدَهُۚ ٣ كَلَّا لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِؗ ٤ وَمَٓا اَدْرٰيكَ مَا الْحُطَمَةُؕ ٥ نَارُ اللّٰهِ الْمُوقَدَةُۙ ٦ اَلَّتٖي تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْـِٔدَةِؕ ٧ اِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌۙ ٨ فٖي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ ٩
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے (2) جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے (3) (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا (4) ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا (5) اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ (6) وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے (7) جو دلوں پر جا لپٹے گی (8) (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے (9) (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں
حوالہ: قرآنِ کریم — 104:1-9
24. سورۃ الفیل
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحَابِ الْفٖيلِؕ ١ اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فٖي تَضْلٖيلٍۙ ٢ وَاَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا اَبَابٖيلَۙ ٣ تَرْمٖيهِمْ بِحِجَارَةٍ مِنْ سِجّٖيلٍۙۖ ٤ فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَاْكُولٍ ٥
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا (2) کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (گیا) (3) اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے (4) جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے (5) تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس
حوالہ: قرآنِ کریم — 105:1-5
25. سورۃ قریش
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ لِاٖيلَافِ قُرَيْشٍۙ ١ اٖيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَٓاءِ وَالصَّيْفِۚ ٢ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هٰذَا الْبَيْتِۙ ٣ اَلَّذٖٓى اَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَاٰمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ ٤
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) قریش کے مانوس کرنے کے سبب (2) (یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب (3) لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں (4) جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا
حوالہ: قرآنِ کریم — 106:1-4
26. سورۃ الماعون
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اَرَاَيْتَ الَّذٖى يُكَذِّبُ بِالدّٖينِۜ ١ فَذٰلِكَ الَّذٖى يَدُعُّ الْيَتٖيمَۙ ٢ وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكٖينِۜ ٣ فَوَيْلٌ لِلْمُصَلّٖينَۙ ٤ اَلَّذٖينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَۙ ٥ اَلَّذٖينَ هُمْ يُرَٓاؤُ۫نَۙ ٦ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ ٧
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ (2) یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (3) اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا (4) تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے (5) جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں (6) جو ریا کاری کرتے ہیں (7) اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے
حوالہ: قرآنِ کریم — 107:1-7
27. سورۃ الکوثر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اِنَّٓا اَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَۜ ١ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْۜ ٢ اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ ٣
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائی ہے (2) تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو (3) کچھ شک نہیں کہ تمہارا دشمن ہی بےاولاد رہے گا
حوالہ: قرآنِ کریم — 108:1-3
28. سورۃ الکافرون
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ قُلْ يَٓا اَيُّهَا الْكَافِرُونَۙ ١ لَٓا اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَۙ ٢ وَلَٓا اَنْتُمْ عَابِدُونَ مَٓا اَعْبُدُۚ ٣ وَلَٓا اَنَا۬ عَابِدٌ مَا عَبَدْتُمْۙ ٤ وَلَٓا اَنْتُمْ عَابِدُونَ مَٓا اَعْبُدُۜ ٥ لَكُمْ دٖينُكُمْ وَلِىَ دٖينِ ٦
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) (اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! (2) جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا (3) اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے (4) اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں (5) اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں (6) تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر
حوالہ: قرآنِ کریم — 109:1-6
29. سورۃ النصر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ اِذَا جَٓاءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُۙ ١ وَرَاَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فٖى دٖينِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ ٢ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُۜ اِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ٣
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) جب خدا کی مدد آ پہنچی اور فتح (حاصل ہو گئی) (2) اور تم نے دیکھ لیا کہ لوگ غول کے غول خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں (3) تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے
حوالہ: قرآنِ کریم — 110:1-3
30. سورۃ المسد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ تَبَّتْ يَدَٓا اَبٖى لَهَبٍ وَتَبَّۜ ١ مَٓا اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَۜ ٢ سَيَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍۚ ٣ وَامْرَاَتُهُۜ حَمَّالَةَ الْحَطَبِۚ ٤ فٖى جٖيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ ٥
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو (2) نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا (3) وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا (4) اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے (5) اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی
حوالہ: قرآنِ کریم — 111:1-5
31. سورۃ الاخلاص
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ ١ اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ ٢ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْۙ ٣ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ ٤
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے (2) معبود برحق جو بےنیاز ہے (3) نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا (4) اور کوئی اس کا ہمسر نہیں
حوالہ: قرآنِ کریم — 112:1-4
32. سورۃ الفلق
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ ١ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ ٢ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ ٣ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِى الْعُقَدِۙ ٤ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٥
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (2) ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی (3) اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے (4) اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے (5) اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے
حوالہ: قرآنِ کریم — 113:1-5
33. سورۃ الناس
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ ١ مَلِكِ النَّاسِۙ ٢ اِلٰهِ النَّاسِۙ ٣ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِۙ ٤ اَلَّذٖى يُوَسْوِسُ فٖى صُدُورِ النَّاسِۙ ٥ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ٦
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (2) (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی (3) لوگوں کے معبود برحق کی (4) (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے (5) جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے (6) وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے
حوالہ: قرآنِ کریم — 114:1-6
🤲 ان دعاؤں کو پڑھتے وقت ہمیں، اس کام میں حصہ لینے والوں کو اور تمام مومنین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ آپ کی عبادت اور دعائیں قبول فرمائے۔
قدم بہ قدم عمرہ · adimadimumre.com · Google Play · App Store